13 اپریل 2022 - 17:18
ہندوستان اور امریکہ کا پاکستان سے مشترکہ مطالبہ

ہندوستان اور امریکا نے مشترکہ بیان میں پاکستان سے اس بات کی ٹھوس ضمانت طلب کی ہے کہ اس کا کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لئے استعمال نہیں ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان اور امریکہ کا یہ مشترکہ بیان نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ اور امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور امریکا کا یہ مشترکہ بیان دونوں ملکوں کے درمیان ٹو پلس ٹو ڈائلاگ کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے جو منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے دونوں ملکوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان دہشت گرد پراکسی فورس کے استعمال اور ہر قسم کی سرحد پار دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور چھبیس گیارہ کے ممبئی اور اس کے بعد پٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ہندوستان دونوں حملوں کے لئے پاکستان کو جواب دہ قرار دیتا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242